7 دسمبر 2013 - 20:30
صہیونی ریاست کی بربریت،فلسطینی نوجوان کی شہادت

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ نے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے صہیونی ریاست کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

ابنا: فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے اس قسم کے اقدامات، ناقابل قبول ہیں۔ غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فائرنگ کرکے ایک پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔اس بیان میں کہا گيا ہے کہ صصہیونی ریاست اس قسم کے اقدامات اور فلسطینی علاقوں پر حملے کرکے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان سمجھوتے میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہے۔......./169